المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأدب— آدابِ معاشرت اور حسنِ اخلاق کا بیان۔
بَابُ الطيب باب: خوشبو کا بیان۔
حدیث نمبر: 2707
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا حَنَانٌ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ : " إِذَا أُهْدِيَ لِأَحَدِكُمْ رَيْحَانٌ ، فَلَا يَرُدَّهُ ، فَإِنَّهُ خَرَجَ مِنَ الْجَنَّةِ " .
هَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ حَسَنٌ .ترجمہ
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”جب تم میں سے کسی کو ریحان (خوشبودار پودا) تحفے میں دیا جائے تو وہ اسے ہرگز رد نہ کرے، کیونکہ یہ جنت سے نکلا ہے۔“
یہ حدیث مرسل حسن ہے۔