کتب حدیث ›
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية › ابواب
› باب: ولیمۂ عرس کے علاوہ دوسری دعوت قبول نہ کرنے کا بیان۔
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا حَيَّانُ بْنُ بِشْرٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ طَلْحَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ ، قَالَ : دُعِيَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ إِلَى خِتَانٍ فَأَبَى أَنْ يُجِيبَ ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ ، فَقَالَ : " إِنَّا كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَأْتِي الْخِتَانَ ، وَلَا نُدْعَى إِلَيْهِ ".
ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کو ختنہ کی ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تو انہوں نے وہاں جانے سے انکار کر دیا، جب ان سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں نہ تو ختنے کی دعوتوں میں جایا کرتے تھے اور نہ ہی ہمیں اس کے لیے بلایا جاتا تھا“۔
وَحَدَّثَنَا جُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ غُرَابٍ ، ثَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ دُعِيَ إِلَى طَعَامٍ ، فَلَمَّا جَاءَ قَالَ : " مَا هَذَا ؟ " قَالُوا : خِتَانُ جَارِيَةٍ . فَقَامَ وَلَمْ يَأْكُلْ ، وَقَالَ : " هَذَا شَيْءٌ مَا دُعِينَا لَهُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہیں کھانے کی ایک دعوت پر بلایا گیا، جب وہ وہاں تشریف لائے تو دریافت فرمایا: ”یہ کیسی تقریب ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ لڑکی کی ختنہ (کی خوشی میں دعوت) ہے، یہ سن کر آپ رضی اللہ عنہ وہاں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور کھانا تناول نہیں فرمایا، اور ارشاد فرمایا: ”یہ ایسا کام ہے جس کی دعوت ہمیں رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں کبھی نہیں دی گئی تھی۔“