المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ كَرَاهَةِ الأكل فِي الأسواق باب: بازاروں میں کھانے کی کراہت و ناپسندیدگی کا بیان۔
حدیث نمبر: 2425
قَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُرَاتِ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ لُقْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الْأَكْلُ فِي الْأَسْوَاقِ دَنَاءَةٌ .ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بازاروں میں (سرِ عام) کھانا پینا اخلاقی پستی، کم ظرفی اور بے مروتی ہے۔“
یہ روایت سنداً سخت ضعیف ہے، کیونکہ اس کی سند میں محمد بن الفرات نامی راوی متروک اور کذاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ سعید بن لقمان اور عبدالرحمن الانصاری بھی غیر معروف یا مجہول راوی ہیں۔