المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ إِيجَابِ إِجَابَةُ الدعوة باب: دعوت قبول کرنے کے وجوب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2423
قَالَ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعُمَ الْأَفْرِيقِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ أَبُو أَيُّوبَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ وَإِنْ كَانَ صَائِمًا .ترجمہ
سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم میں سے کسی کو (کھانے کی) دعوت دی جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اسے قبول کرے، اگرچہ وہ روزے کی حالت میں ہی کیوں نہ ہو۔“
اس حدیث کی سند میں عبد الرحمن بن زیاد بن انعم الافریقی ضعیف راوی ہے، تاہم دعوت قبول کرنے کے حوالے سے دیگر صحیح احادیث کتبِ ستہ میں موجود ہیں جو اس مفہوم کی تائید کرتی ہیں۔