المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية
كتاب الأطعمة والأشربة— کھانے پینے کے احکام و آداب کا بیان۔
بَابُ آدَابِ الأكل باب: کھانے کے آداب کا بیان۔
حدیث نمبر: 2408
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ مُوسَى الْجُهَنِيَّ يَقُولُ : أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ نَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اللهَ تَعَالَى أَوَّلَ طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ حِينَ يَذْكُرُ : بِاسْمِ اللهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ ، فَإِنَّهُ يَسْتَقْبِلُ طَعَامَهُ جَدِيدًا ، وَيَمْتَنِعُ الْخَبِيثَ مَا كَانَ يُصِيبُ مِنْهُ .
" صَحَّحَهُ ابْنُ حِبَّانَ " .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے کھانے کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنا بھول جائے تو اسے چاہیے کہ جب اسے یاد آئے تو یہ کہے: «بِاسْمِ اللهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» یعنی ”اللہ کے نام کے ساتھ، اس کے شروع میں بھی اور اس کے آخر میں بھی“، کیونکہ یہ کلمات کہنے سے وہ گویا نئے سرے سے کھانا شروع کرتا ہے اور خبیث شیطان اس کھانے میں سے جو حصہ پا رہا ہوتا ہے، اس سے اسے روک دیا جاتا ہے۔“
اسے امام ابن حبان رحمہ اللہ نے صحیح قرار دیا ہے۔