کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اہل جنت کا پہلا کھانا
حدیث نمبر: 18726
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ : جَاءَتِ الْيَهُودُ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا : أَخْبِرْنَا مَا أَوَّلُ مَا يَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ إِذَا دَخَلُوا ؟ قَالَ : " أَوَّلُ مَا يَأْكُلُونَ كَبِدُ الْحُوتِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ إِسْمَاعِيلَ بْنِ بَهْرَامٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : کچھ یہودی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے کہا: آپ ہمیں یہ بتائیں کہ اہل جنت جب اس میں داخل ہو جائیں گے تو وہ سب سے پہلے کیا کھائیں گے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ لوگ جو چیز سب سے پہلے کھائیں گے ، وہ مچھلی کا جگر ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف اسماعیل بن بہرام کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18726
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8208)»