کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جنت کے گھوڑوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 18725
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَاعِدَةَ قَالَ : كُنْتُ أُحِبُّ الْخَيْلَ فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، هَلْ فِي الْجَنَّةِ خَيْلٌ ؟ فَقَالَ : " إِنْ أَدْخَلَكَ اللَّهُ الْجَنَّةَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ كَانَ لَكَ فِيهَا فَرَسٌ مِنْ يَاقُوتٍ ، لَهُ جَنَاحَانِ يَطِيرُ بِكَ حَيْثُ شِئْتَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن ساعدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ، گھوڑوں کو پسند کرتا تھا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کیا جنت میں گھوڑھے ہوں گے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے عبدالرحمن ! اگر اللہ تعالیٰ نے تمہیں جنت میں داخل کر دیا تو اس میں تمہارے لیے یاقوت کا بنا ہوا گھوڑا ہو گا ، جس کے دو پر ہوں گے اور تم جہاں چاہو گے ، وہ تمہیں لے کر اڑ کر چلا جائے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18725
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح