کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جنت کی مٹی کا بیان
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلْيَهُودِ : " إِنِّي سَائِلُهُمْ عَنْ تُرْبَةِ الْجَنَّةِ ، وَهِيَ دَرْمَكَةٌ بَيْضَاءُ " . فَسَأَلَهُمْ فَقَالُوا : خُبْزَةٌ يَا أَبَا الْقَاسِمِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْخُبْزُ مِنَ الدَّرْمَكِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُجَالِدٍ ، وَوَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کے بارے میں فرمایا : میں اُن سے جنت کی مٹی کے بارے میں سوال کروں گا ، وہ سفید آٹے کی ہے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے سوال کیا : تو انہوں نے کہا: اے ابوالقاسم ! وہ روٹی ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : روٹی ، آٹے سے ہی بنتی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف مجالد کا معاملہ مختلف ہے ، ایک سے زیادہ افراد نے اس کی توثیق کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب أهل الجنة / حدیث: 18662
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (361/3)»