کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اہل جنت کا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی ہدایت نصیب کی
حدیث نمبر: 18660
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كُلُّ أَهْلِ النَّارِ يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ ، فَيَقُولُ : لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي ! فَتَكُونُ عَلَيْهِ حَسْرَةً " . قَالَ : " وَكُلُّ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ فَيَقُولُ : لَوْلَا أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي ! فَيَكُونُ لَهُ شُكْرًا " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اہل جہنم میں سے ہر ایک جنت کا ٹھکانہ دیکھے گا اور یہ کہے گا : کاش اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی ہدایت نصیب کی ہوتی ۔ تو یہ چیز اس کے لیے حسرت کا باعث ہو گی ۔ “ اور اہل جنت میں سے ہر ایک جہنم کا ٹھکانہ دیکھے گا اور یہ کہے گا : اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت نصیب نہ کی ہوتی ( تو میں نے جنت میں نہیں آنا تھا ) تو یہ چیز اس کی طرف سے شکر ادا کرنے کے طور پر ہو گی ۔
حدیث نمبر: 18661
وَفِي رِوَايَةٍ : " لَا يَدْخُلُ أَحَدٌ النَّارَ إِلَّا رَأَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ لَوْ أَحْسَنَ لِيَكُونَ عَلَيْهِ حَسْرَةً ، وَلَا يَدْخُلُ أَحَدٌ الْجَنَّةَ إِلَّا رَأَى مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ لَوْ أَسَاءَ لِيَزْدَادَ شُكْرًا " . رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : کوئی شخص جہنم میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گا جب تک وہ جنت کے ٹھکانے کو نہیں دیکھ لیتا کہ اگر اس نے بھلائی کی ہوتی ( تو اسے جنت میں وہ ٹھکانہ مل جاتا ) یہ اس لیے ہو گا تاکہ اس کو حسرت ہو اور کوئی شخص جنت میں اس وقت تک داخل نہیں ہو گا جب تک وہ جہنم کے ٹھکانے کو نہیں دیکھ لے گا کہ اگر اس نے برائی کی ہوتی ( تو اسے وہ ٹھکانہ نصیب ہونا تھا ) یہ اس لیے ہو گا تاکہ وہ زیادہ شکر کرے ۔ “ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔