عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا ، مُرْدًا ، مُكَحَّلِينَ ، بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةً "
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : یا شاید انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” جب اہل جنت ، جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا ، اُن کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس سال کی عمر کے ہوں گے ۔ “
وَفِي رِوَايَةِ " يُبْعَثُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جُرْدًا مُرْدًا مُكَحَّلِينَ بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةٍ " . رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُ الرِّوَايَةِ الْأُولَى حَسَنٌ مُتَّصِلٌ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” قیامت کے دن جب اہل ایمان کو زندہ کیا جائے گا تو اُن کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا ، ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تیس سال کی عمر کے ہوں گے ۔ “ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں اور پہلی روایت کی سند حسن اور متصل ہے ۔
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا ، مُرْدًا ، مُكَحَّلِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب اہل جنت ، جنت میں داخل ہوں گے تو اُن کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا اور ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا ، مُرْدًا ، بِيضًا ، جُعْدًا ، مُكَحَّلِينَ ، أَبْنَاءَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ ، وَهُمْ عَلَى خَلْقِ آدَمَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتُّونَ ذِرَاعًا فِي سَبْعَةِ أَذْرُعٍ " . قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اہل جنت ، جب جنت میں داخل ہوں گے تو ان کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا ، وہ سفید رنگ کے ہوں گے ، ان کے بال گھنگریالے ہوں گے ، ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور وہ تینتیس سال کی عمر کے ہوں گے اور ان کی جسامت سیدنا آدم علیہ السلام کی جسامت کی طرح ، لمبائی میں ساٹھ ذراع اور چوڑائی میں سات ذراع ہو گی ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں اس کا کچھ حصہ مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَكَّ أَبُو خَيْثَمَةَ - أَنَّهُ قَالَ : " مَنْ مَاتَ مِنْ أَهْلِ الدُّنْيَا صَغِيرًا أَوْ كَبِيرًا يُرَدُّونَ إِلَى سِتِّينَ سَنَةً فِي الْجَنَّةِ ، لَا يَزِيدُونَ عَلَيْهَا أَبَدًا ، وَكَذَلِكَ أَهْلُ النَّارِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِإِسْنَادٍ ضَعِيفٍ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَهُوَ مُخَالِفٌ لِلثِّقَاتِ فِيمَا رَوَوْهُ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اہل دنیا میں سے جو شخص کمسنی میں یا بڑی عمر میں مرے گا ، جنت میں اُس کی عمر ساٹھ سال کر دی جائے گی ، اُس کی عمر اس سے زیادہ کبھی نہیں ہو گی ، اور اہل جہنم کا معاملہ بھی اسی طرح ہو گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے صحیح سند کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور یہ روایت ثقہ راویوں کی نقل کردہ روایت کے برخلاف ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے صحیح سند کے ساتھ نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور یہ روایت ثقہ راویوں کی نقل کردہ روایت کے برخلاف ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔