مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي شُكْرِ أَهْلِ الْجَنَّةِ لِلَّهِ تَعَالَى الَّذِي هَدَاهُمْ لِلْإِسْلَامِ . باب: اہل جنت کا اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اسلام کی ہدایت نصیب کی
حدیث نمبر: 18660
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " كُلُّ أَهْلِ النَّارِ يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ ، فَيَقُولُ : لَوْ أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي ! فَتَكُونُ عَلَيْهِ حَسْرَةً " . قَالَ : " وَكُلُّ أَهْلِ الْجَنَّةِ يَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ فَيَقُولُ : لَوْلَا أَنَّ اللَّهَ هَدَانِي ! فَيَكُونُ لَهُ شُكْرًا " . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اہل جہنم میں سے ہر ایک جنت کا ٹھکانہ دیکھے گا اور یہ کہے گا : کاش اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی ہدایت نصیب کی ہوتی ۔ تو یہ چیز اس کے لیے حسرت کا باعث ہو گی ۔ “ اور اہل جنت میں سے ہر ایک جہنم کا ٹھکانہ دیکھے گا اور یہ کہے گا : اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت نصیب نہ کی ہوتی ( تو میں نے جنت میں نہیں آنا تھا ) تو یہ چیز اس کی طرف سے شکر ادا کرنے کے طور پر ہو گی ۔