مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب أهل الجنة— اہل جنت کے بارے میں روایات
بَابُ كَيْفَ يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ ؟ باب: اہل جنت ، جنت میں کیسے داخل ہوں گے ؟
حدیث نمبر: 18657
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَدْخُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ جُرْدًا ، مُرْدًا ، مُكَحَّلِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب اہل جنت ، جنت میں داخل ہوں گے تو اُن کے جسم پر کوئی بال نہیں ہو گا اور ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔