حدیث نمبر: 18654
عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ أَحَدٌ إِلَّا بِجِوَازٍ : بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ [ هَذَا ] ، كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ لِفُلَانِ بْنِ فُلَانٍ ، ادْخُلُوا جَنَّةً عَالِيَةً قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جنت میں کوئی شخص اجازت نامے کے ساتھ ہی داخل ہو گا ( جس میں یہ تحریر ہو گا : ) ” اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے ، جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے ، یہ فلاں بن فلاں کے لئے ، اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحریر ہے ، تم اسے جنت میں داخل کر دو ، جو بلند ہے اور جس کے گچھے لٹکے ہوئے ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔