کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: قیامت کے دن ، مومنین کو کیسے زندہ کیا جائے گا ؟
حدیث نمبر: 18346
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ : قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يُبْعَثُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ جُرْدًا ، مُرْدًا ، مُكَحَّلِينَ ، بَنِي ثَلَاثِينَ سَنَةً " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ إِلَّا أَنَّ شَهْرًا لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ بِنَحْوِهِ فِي بَابِ كَيْفَ يُحْشُرُ النَّاسُ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " أَبْنَاءَ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ سَنَةً ، فِي خَلْقِ آدَمَ ، وَحُسْنِ يُوسُفَ ، وَقَلْبِ أَيُّوبَ " . وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ الْمِقْدَامِ بْنِ الْأُسُودِ بِمَعْنَاهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن مومنین کو یوں زندہ کیا جائے گا کہ وہ داڑھی مونچھ کے بغیر ہوں گے ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی اور ان کی عمر تیس سال ہو گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے صرف یہ ہے کہ شہر نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے سیدنا مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث گزر چکی ہے جو اس کی مانند ہے ، وہ اس باب میں گزری ہے کہ لوگوں کا حشر کیسے ہو گا ؟ البتہ انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے تھے : اُن کی عمر 33 سال ہو گی اور ان کی جسامت سیدنا آدم علیہ السلام کی مانند ہو گی اور خوبصورتی سیدنا یوسف علیہ السلام کی مانند ہو گی اور دل سیدنا ایوب علیہ السلام کی مانند ہو گا ۔ اس روایت کی سند عمدہ ہے ، اس سے پہلے سیدنا مقدام بن اسود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت بھی گزر چکی ہے ، جو اسی مضمون کے بارے میں ہے ۔