حدیث نمبر: 18340
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يُنْصَبُ لِلْكَافِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِقْدَارَ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ كَمَا لَمْ يَعْمَلْ فِي الدُّنْيَا ، وَإِنَّ الْكَافِرَ لَيَرَى جَهَنَّمَ ، وَيَظُنُّ أَنَّهَا مُوَاقِعَتُهُ مِنْ مَسِيرَةِ أَرْبَعِينَ سَنَةً " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ عَلَى مَا فِيهِ مِنْ ضَعْفٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” قیامت کے دن کافر کے لیے پچاس ہزار سال کی مقدار نصب کی جائے گی ، یوں جیسے اس نے دنیا میں کوئی بھی عمل نہیں کیا اور کافر چالیس سال کی مسافت کے فاصلے سے جہنم کو دیکھے گا اور یہ گمان کرے گا کہ وہ اس میں گر جائے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے اگرچہ اس کے راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے اگرچہ اس کے راویوں میں ضعف پایا جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 18341
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ الرَّجُلَ لَيُلْجِمُهُ الْعَرَقُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ ، أَرِحْنِي وَلَوْ إِلَى النَّارِ " .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” قیامت کے دن ایک شخص کو آگ کی لگام ڈالی جائے گی تو وہ کہے گا : اے میرے پروردگار ! تو مجھے راحت دیدے ( یعنی اس سے نجات دیدے ) خواہ جہنم کی طرف بھیج دے ۔ “
حدیث نمبر: 18342
وَفِي رِوَايَةٍ مَوْقُوفَةٍ : " إِنَّ الْكَافِرَ " . رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ .
محمد محی الدین
ایک ” موقوف “ روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” بے شک کافر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ یہ دونوں روایات طبرانی نے کبیر میں دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہیں انہوں نے اس کو اوسط میں بھی نقل کیا ہے ۔
حدیث نمبر: 18343
وَفِي رِوَايَةٍ فِيهِمَا أَنَّهُ قَالَ : " إِنَّ الْكَافِرَ لَيُحَاسَبُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَتَّى يُلْجِمَهُ الْعَرَقُ " . ¤
محمد محی الدین
ان دونوں کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : انہوں نے فرمایا : ” قیامت کے دن کافر سے حساب لیا جائے گا ، یہاں تک کہ پسینہ اسے لگام ڈال دے گا ۔ “
حدیث نمبر: 18344
وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْأَوْسَطِ أَيْضًا : " إِنَّ الْكَافِرَ لَيُلْجَمُ بِعَرَقِهِ مِنْ شِدَّةِ ذَلِكَ الْيَوْمِ حَتَّى يَقُولَ " . وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَفِي رِجَالِ الْأَوْسَطِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى مَرْفُوعًا بِنَحْوِ الْكَبِيرِ . ¤
محمد محی الدین
” اوسط “ کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اس دن کی شدت کی وجہ سے کافر کو پسینے کی لگام ڈال دی جائے گی ، یہاں تک کہ وہ یہ کہے گا : ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ کبیر کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اوسط کے رجال میں ایک راوی محمد بن اسحاق ہے اور وہ ثقہ ہے لیکن وہ مدلس ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مرفوع روایت کے طور پر کبیر کی روایت کی مانند نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے مرفوع روایت کے طور پر کبیر کی روایت کی مانند نقل کی ہے ۔
حدیث نمبر: 18345
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ الْعَرَقَ لَيَلْزَمُ الْمَرْءَ فِي الْمَوْقِفِ حَتَّى يَقُولَ : يَا رَبِّ ، إِرْسَالُكَ بِي إِلَى النَّارِ أَهْوَنُ عَلَيَّ مِمَّا أَجِدُ ، وَهُوَ يَعْلَمُ مَا فِيهَا مِنْ شِدَّةِ الْعَذَابِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ عِيسَى الرَّقَاشِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میدان محشر میں کس شخص کو اتنا پسینہ آئے گا کہ وہ یہ کہے گا : اے میرے پروردگار ! تیرا مجھے جہنم کی طرف بھیج دینا ، میرے لئے اس سے زیادہ ہلکا ہو گا ، جس صورتحال کا میں سامنا کر رہا ہوں حالانکہ وہ شخص یہ بات جانتا ہو گا کہ جہنم کا عذاب کتنا شدید ہو گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی فضل بن عیسیٰ رقاشی ہے اور وہ انتہائی ضعیف ہے ۔