کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنا
حدیث نمبر: 17982
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنَّ مِنَ الْإِيمَانِ أَنْ يُحِبَّ الرَّجُلُ رَجُلًا لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ مِنْ غَيْرِ مَالٍ أَعْطَاهُ فَذَلِكَ الْإِيمَانُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتِ الْأَحَادِيثُ فِي الْحُبِّ لِلَّهِ وَالْبُغْضِ لِلَّهِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” ایمان میں یہ بات شامل ہے کہ آدمی دوسرے شخص کے ساتھ محبت رکھے اور وہ اس کے ساتھ صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھے ، کسی مال کی وجہ سے نہ رکھے ، جو دوسرے شخص نے اسے دیا ہو ، تو یہ چیز ایمان ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے کتاب الایمان میں ، اللہ تعالیٰ کی خاطر محبت رکھنے اور اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھنے سے متعلق احادیث گزر چکی ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17982
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17983
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا أَحَبَّ عَبْدٌ عَبْدًا لِلَّهِ إِلَّا أَكْرَمَ رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب کوئی بندہ محض اللہ کی رضا کے لیے کسی دوسرے بندے سے محبت رکھتا ہے ، تو وہ (اس کے ذریعے) اپنے رب عزوجل کی تعظیم و اکرام ہی کرتا ہے “۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17983
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «خرجه احمد فى المسند (259/5)»