مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جس سے اللہ تعالیٰ راضی ہوا
حدیث نمبر: 17969
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ إِذَا رَضِيَ عَنِ الْعَبْدِ أَثْنَى عَلَيْهِ سَبْعَةَ أَضْعَافٍ مِنَ الْخَيْرِ لَمْ يَعْمَلْهُ ، وَإِذَا سَخِطَ عَلَى الْعَبْدِ أَثْنَى عَلَيْهِ سَبْعَةَ أَضْعَافٍ مِنَ الشَّرِّ لَمْ يَعْمَلْهُ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے راضی ہوتا ہے تو بھلائی کے حوالے سے اس کی سات گنا تعریف کرتا ہے ، جو بھلائی اس نے کی بھی نہیں ہوتی ، اور جب وہ کسی بندے پر ناراض ہوتا ہے تو برائی کے حوالے سے اس کا سات گنا ذکر کرتا ہے جو برائی اس نے کی بھی نہیں ہوتی ۔ “