حدیث نمبر: 17945
عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ مِنْ مُوجِبَاتِ وَلَايَةِ اللَّهِ ثَلَاثًا : إِذَا رَأَى حَقًّا مِنْ حُقُوقِ اللَّهِ لَمْ يُؤَخِّرْهُ إِلَى أَيَّامٍ لَا يُدْرِكُهَا ، وَأَنْ يَعْمَلَ الْعَمَلَ الصَّالِحَ فِي الْعَلَانِيَةِ عَلَى قِوَامٍ مِنْ عَمَلِهِ فِي السَّرِيرَةِ ، وَهُوَ يَجْمَعُ مَعَ مَا يُعَجِّلُ صَلَاحَ مَا يَأْمُلُ " . قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فَهَكَذَا وَلِيُّ اللَّهِ ، وَعَقَدَ بِيَدِهِ ثَلَاثِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ کی دوستی کو واجب کرنے والی چیزیں تین ہیں ، جب آدمی اللہ تعالیٰ کے حقوق میں سے کوئی حق دیکھے ، تو اس کی ادائیگی کو ان دنوں تک مؤخر نہ کرے کہ جب وہ اس حق تک نہ پہنچ پائے اور یہ کہ آدمی علانیہ طور پر نیک عمل ، بالکل اسی طرح کرے ، جس طرح وہ پوشیدہ طور پر وہ عمل کرتا ہے ، اور یہ کہ اس کو جو کچھ ملتا ہے وہ اس کے ذریعے آخرت کی بہتری کی کوشش کرے ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ کا ولی اسی طرح کا ہوتا ہے “ اور آپ نے تیس کا عدد بنا کر دکھایا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔