کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: اس شخص کا بیان ، جس کا مال کم ہو اور اس کے زیر کفالت لوگ زیادہ ہوں
حدیث نمبر: 17868
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَلَّ مَالُهُ ، وَكَثُرَتْ عِيَالُهُ ، وَحَسُنَتْ صَلَاتُهُ ، وَلَمْ يَغْتَبِ الْمُسْلِمِينَ ، جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، وَهُوَ مَعِي كَهَاتَيْنِ " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جس شخص کا مال کم ہو اور اُس کے زیر کفالت لوگ زیادہ ہوں ، اور اس کی نماز عمدہ ہو ، اور وہ مسلمانوں کی غیبت نہ کرتا ، تو جب وہ قیامت کے دن آئے گا تو وہ میرے ساتھ ان دو ( یعنی انگلیوں ) کی طرح ہو گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی خشنی ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الزهد / حدیث: 17868
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ موضوع
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (990)»