حدیث نمبر: 17524
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " التَّوْبَةُ مِنَ الذَّنْبِ أَنْ يَتُوبَ مِنْهُ ، ثُمَّ لَا يَعُودُ فِيهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” گناہ سے توبہ یہ ہے کہ جب آدمی اس سے توبہ کر لے تو پھر دوبارہ وہ گناہ نہ کرے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 17525
وَعَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : مَا مِنْ ذَنْبٍ إِلَّا وَأَنَا أَعْرِفُ تَوْبَتَهُ ، قِيلَ : وَمَا تَوْبَتُهُ ؟ قَالَ : أَنْ يَتْرُكَهُ ثُمَّ لَا يَعُودُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادٍ حَسَنٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں ہر ایک گناہ کی توبہ سے واقف ہوں ، ان سے دریافت کیا گیا : اس کی توبہ کیا ہو گی ؟ انہوں نے فرمایا : یہ کہ آدمی اُسے یوں چھوڑ دے کہ دوبارہ وہ ( گناہ ) نہ کرے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے حسن سند کے ساتھ نقل کی ہے ۔