مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ التَّوْبَةِ إِلَى اللَّهِ تَعَالَى . باب: اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرنا
حدیث نمبر: 17523
عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ سَرِيعٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِأَسِيرٍ فَقَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَتُوبُ إِلَيْكَ ، وَلَا أَتُوبُ إِلَى مُحَمَّدٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَرَفَ الْحَقَّ لِأَهْلِهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا اسود بن سریع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک قیدی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا ، اس نے کہا: اے اللہ ! میں تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ، میں سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں توبہ نہیں کرتا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس نے حق کو اس کے اہل کے لیے پہچان لیا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن مصعب ہے ، جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔