مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ إِخْلَاصِ التَّوْبَةِ مِنَ الذَّنْبِ . باب: گناہ سے توبہ میں ، اخلاص ہونا
حدیث نمبر: 17524
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " التَّوْبَةُ مِنَ الذَّنْبِ أَنْ يَتُوبَ مِنْهُ ، ثُمَّ لَا يَعُودُ فِيهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” گناہ سے توبہ یہ ہے کہ جب آدمی اس سے توبہ کر لے تو پھر دوبارہ وہ گناہ نہ کرے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند ضعیف ہے ۔