کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: بندے کا ، اپنی تمام ھاجات کے بارے میں سوال کرنا ، اور اس کا بکثرت مانگنا
حدیث نمبر: 17220
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا تَمَنَّى أَحَدُكُمْ فَلْيُكْثِرْ ; فَإِنَّمَا يَسْأَلُ رَبَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی ایک شخص آرزو کرے تو وہ کثرت والی کرے ، کیونکہ وہ اپنے پروردگار سے مانگ رہا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 17221
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لِيَسْأَلْ أَحَدُكُمْ رَبَّهُ حَاجَتَهُ ، أَوْ حَوَائِجَهُ كُلَّهَا ، حَتَّى يَسْأَلَهُ شِسْعَ نَعْلَهُ إِذَا انْقَطَعَ ، وَحَتَّى يَسْأَلَهُ الْمِلْحَ " . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ : " وَحَتَّى يَسْأَلَهُ الْمِلْحَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ سَيَّارِ بْنِ حَاتِمٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم میں سے ہر ایک کو اپنی تمام تر حاجات اپنے پروردگار سے مانگنی چاہیے ( یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے ) یہاں تک کہ جب اس کے جوتے کا تسمہ ٹوٹ جائے تو وہ بھی اس ( یعنی پروردگار ) سے مانگنا چاہیے ، یہاں تک کہ نمک بھی اسی ( یعنی پروردگار ) سے مانگنا چاہیے ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں : ” نمک بھی اسی سے مانگنا چاہیے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف سیار بن حاتم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حدیث نمبر: 17222
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سَلُوا اللَّهَ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الشِّسْعَ ; فَإِنَّ اللَّهَ إِنْ لَمْ يُيَسِّرْهُ لَمْ يَتَيَسَّرْ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ” اللہ تعالیٰ سے ہر چیز مانگو ، یہاں تک کہ تسمہ بھی ( یعنی اسی سے مانگو ) کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ عطا نہیں کرے گا تو وہ میسر نہیں آئے گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف محمد بن عبداللہ بن نمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف محمد بن عبداللہ بن نمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔