مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ سُؤَالِ الْعَبْدِ حَوَائِجَهُ كُلَّهَا ، وَالْإِكْثَارِ مِنَ السُّؤَالِ . باب: بندے کا ، اپنی تمام ھاجات کے بارے میں سوال کرنا ، اور اس کا بکثرت مانگنا
حدیث نمبر: 17222
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سَلُوا اللَّهَ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى الشِّسْعَ ; فَإِنَّ اللَّهَ إِنْ لَمْ يُيَسِّرْهُ لَمْ يَتَيَسَّرْ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : ” اللہ تعالیٰ سے ہر چیز مانگو ، یہاں تک کہ تسمہ بھی ( یعنی اسی سے مانگو ) کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ عطا نہیں کرے گا تو وہ میسر نہیں آئے گا ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف محمد بن عبداللہ بن نمیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔