کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جو شخص ، اللہ تعالیٰ سے کوئی بھلائی مانگے ، تو وہ اس بھلائی کو دوسرے سے نہ پھیرے
حدیث نمبر: 17219
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : أَنَّ رَجُلًا جَاءَ فَقَالَ : اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَلِمُحَمَّدٍ ، وَلَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِكَ إِيَّانَا أَحَدًا . فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ قَائِلُهَا ؟ " . فَقَالَ الرَّجُلُ : أَنَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَقَدْ حَجَبْتَهُنَّ عَنْ نَاسٍ كَثِيرٍ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص آیا اور بولا: اے اللہ ! تو میری اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مغفرت کر دے اور ہم پر ہونے والی اپنی رحمت میں ، تو کسی کو شریک نہ بنانا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : اس بات کا قائل کون ہے ؟ اس نے جواب دیا : میں ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم نے اُس ( رحمت ) کو بہت سے لوگوں سے محجوب کر دیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کی سند حسن ہے ۔