کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: جب آدمی کوئی خادم ، یا جانور خریدے ، تو کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 17158
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا اشْتَرَى أَحَدُكُمْ خَادِمًا فَلْيَأْخُذْ بِنَاصِيَتِهَا ، وَلْيَقُلِ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا ، وَخَيْرِ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ ، وَإِذَا اشْتَرَى بَعِيرًا فَلْيَأْخُذْ بِذُرْوَةِ سَنَامِهِ وَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِكَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب کوئی شخص خادم خریدے تو وہ اس کی پیشانی پکڑ کر یہ پڑھے :
«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا ، وَخَيْرِ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ»
” اے اللہ ! میں تجھ سے اس کی بھلائی کا ، اور تو نے اس کی فطرت میں ، جو بھلائی رکھی ہے اُس کا سوال کرتا ہوں ۔ “
اور جب آدمی اونٹ خریدے ، تو وہ اس کی کوہان کا کنارہ پکڑ کر اس کی مانند کلمات پڑھے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے ، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔