حدیث نمبر: 17113
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ : أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا تَغَوَّلَتْ لَنَا الْغُولُ ، أَوْ إِذَا رَأَيْنَا الْغُولَ نُنَادِي بِالْأَذَانِ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ الْبَصْرِيَّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ سَعْدٍ فِيمَا أَحْسَبُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب ” غول “ ہمارے سامنے آ جائے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) جب ہم غول کو دیکھیں ، تو ہم بلند آواز میں اذان دیں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ، البتہ میرے حساب سے حسن بصری نے ، سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ، البتہ میرے حساب سے حسن بصری نے ، سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے ۔
حدیث نمبر: 17114
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا تَغَوَّلَتِ لَكُمْ الْغُولُ فَنَادُوا بِالْأَذَانِ ; فَإِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ أَدْبَرَ ، وَلَهُ حُصَاصٌ " . قُلْتُ : وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب غول تمہارے سامنے آ جائے تو تم اذان دو ! کیونکہ جب شیطان اذان سنتا ہے تو پیٹھ پھیر کر تیزی سے بھاگ کھڑا ہوتا ہے ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے اور وہ متروک ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے اور وہ متروک ہے ۔