حدیث نمبر: 16683
عَنْ بِرَيْدَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " سَيَكُونُ بَعْدِي بُعُوثٌ كَثِيرَةٌ ، فَكُونُوا فِي بَعْثِ خُرَاسَانَ ، ثُمَّ انْزِلُوا مَدِينَةَ مَرْوَ ; فَإِنَّهُ بَنَاهَا ذُو الْقَرْنَيْنِ ، وَدَعَا لِأَهْلِهَا بِالْبَرَكَةِ ، وَلَا يَضُرُّ أَهْلَهَا سُوءٌ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِنَحْوِهِ ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ وَالْأَوْسَطِ أَوْسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ حُسَامُ بْنُ مِصَكٍّ ، وَهُمَا مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِمَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا بریده رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” میرے بعد عنقریب بہت سی جنگی مہمات بھیجی جائیں گی ، تو تم اس لشکر میں ہونا ، جو خراسان جائے گا اور پھر تم ” مرو “ نامی شہر میں پڑاؤ کرنا ، کیونکہ ” ذوالقرنین “ نے اُسے بنایا تھا اور اس کے رہنے والوں کے لئے برکت کی دعا کی تھی ، وہاں کے رہنے والوں کو کوئی برائی نقصان نہیں پہنچائے گی ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے ، امام أحمد اور معجم اوسط کی سند میں ایک راوی اوس بن عبداللہ ہے ، اور معجم کبیر کی سند میں ایک راوی ہشام بن مصک ہے ، اور ان دونوں کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔