کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: کوفہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16684
عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ : مَا أَخْبِيَةٌ بَعْدَ أَخْبِيَةٍ كَانَتْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِبَدْرٍ يَدْفَعُ عَنْهَا مَا يَدْفَعُ عَنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَخْبِيَةِ ، وَلَا يُرِيدُهُمْ أَحَدٌ بِسُوءٍ إِلَّا أَتَاهُمُ اللَّهُ مَا يَشْغَلُهُمْ عَنْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ فرماتے ہیں : بدر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو خیمے لگائے گئے تھے جن کے ذریعے بچاؤ کیا گیا ، ان کے بعد کوئی خیمہ ایسا نہیں ہے جو ان خیمے والوں سے زیادہ محفوظ ہو ، جو بھی شخص ان کے بارے میں برائی کا ارادہ کرے گا ، اللہ تعالیٰ اسے ایسی صورتحال کا شکار کرے گا کہ وہ ان کے حوالے سے توجہ ہٹا لے گا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16684
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3854) اخرجه احمد فى المسند (384/5)»
حدیث نمبر: 16685
وَفِي رِوَايَةٍ : وَقَالَ : إِنَّكُمُ الْيَوْمَ مَعْشَرَ الْعَرَبِ لَتَأْتُونَ أُمُورًا إِنَّهَا لَفِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النِّفَاقُ عَلَى وَجْهِهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِاخْتِصَارٍ ، وَقَالَ : إِلَّا أَتَاهُمُ اللَّهُ بِمَا يَشْغَلُهُمْ . وَقَالَ الْبَزَّارُ : يَعْنِي الْكُوفَةَ . ¤ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ : عَنْ أَهْلِ هَذِهِ الْأَخْبِيَةِ - يَعْنِي الْكُوفَةَ - . وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” انہوں نے فرمایا : اے عربوں کے گروہ ! آج تم کچھ ایسے امور کے مرتکب ہو رہے ہو کہ اگر وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوتے تو وہ منافقت شمار ہوتے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، امام بزار نے اس کی مانند روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” اللہ تعالیٰ انہیں ایسی صورتحال کا شکار کر دے گا جو انہیں مشغول کر دے گی “ اور امام بزار کی روایت میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : اس سے مراد کوفہ ہے ۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” ان خیمے والوں سے مراد کوفہ ہے ۔ “ امام أحمد اور امام بزار کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16685
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2854) اخرجه احمد فى المسند (384/5)»