کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: ان لوگوں کا بیان ، جنہیں اللہ تعالیٰ نے اہل شام کا مددگار بنایا ہے
حدیث نمبر: 16677
عَنْ سُوَيْدٍ الْأَلْهَانِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَهُ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ هَذَا الْحَيَّ مِنْ لَخْمٍ وَجُذَامَ مَعُونَةً بِالشَّامِ ، بِالظَّهْرِ وَالضَّرْعِ ، كَمَا جَعَلَ يُوسُفَ بِمِصْرَ مَعُونَةً لِأَهْلِهَا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سوید الہانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ۔ راوی کو شک ہے ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : مجھے اس شخص نے یہ حدیث بیان کی ہے ، جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے لخم اور جذام ( نامی قبیلوں ) کو اہل شام کے لیے ، سواریوں اور تھنوں کے حوالے سے مددگار بنایا ہے ، جس طرح سیدنا یوسف علیہ السلام کو مصر میں ، وہاں کے رہنے والوں کے لیے مددگار بنایا تھا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16677
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6472)»