حدیث نمبر: 16592
عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ : أَتَيْنَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْأَبْطَحِ وَهُوَ فِي قُبَّةٍ لَهُ حَمْرَاءَ ، فَقَالَ : " مَنْ أَنْتُمْ ؟ " . فَقُلْنَا : بَنُو عَامِرٍ ، فَقَالَ : " مَرْحَبًا أَنْتُمْ مِنِّي " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ” ابطح “ کے مقام پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، آپ اس وقت سرخ رنگ کے خیمے میں موجود تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : تم لوگ کون ہو ؟ ہم نے عرض کی بنو عامر ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خوش آمدید ! تم لوگ مجھ سے ہو ۔
حدیث نمبر: 16593
وَفِي رِوَايَةٍ : " مَرْحَبًا بِكُمْ " . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” تم لوگوں کو خوش آمدید ! “
حدیث نمبر: 16594
وَفِي رِوَايَةٍ : " وَأَنَا مِنْكُمْ " . رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ ، وَأَبُو يَعْلَى أَيْضًا ، وَفِيهِ الْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اور میں تم سے ہوں“ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اور معجم اوسط میں اُن صحابی کے حوالے سے اختصار کے ساتھ نقل کی ہیں ، یہ روایات امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہیں اور ان کی سند میں ایک راوی حجاج بن ارطاۃ ہے اور وہ مدلس ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔