مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّخَعِ . باب: نخع کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16595
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو لِهَذَا الْحَيِّ مِنَ النَّخَعِ - أَوْ قَالَ : يُثْنِي عَلَيْهِمْ - حَتَّى تَمَنَّيْتُ أَنِّي رَجُلٌ مِنْهُمْ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نخع قبیلے کے لئے دعا کی تھی راوی کہتے ہیں ، یا شاید یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن لوگوں کی تعریف بیان کی ، یہاں تک کہ میں نے یہ آرزو کی : کہ کاش میں اُن کا ایک فرد ہوتا ۔
یہ روایت امام أحمد ، امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔