کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَزَوْتُ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ بِضْعًا وَأَرْبَعِينَ - أَوْ بِضْعًا وَثَلَاثِينَ - مِنْ بَيْنِ غَزْوَةٍ وَسَرِيَّةٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں چالیس سے زیادہ جنگوں میں حصہ لیا ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) تیس سے زیادہ جنگوں میں حصہ لیا ہے اور جو بڑی لڑائیاں اور چھوٹی مہمات تھیں ۔
وَفِي رِوَايَةٍ : ثَلَاثًا وَثَلَاثِينَ - أَوْ ثَلَاثًا وَأَرْبَعِينَ - مِنْ غَزْوَةٍ إِلَى سَرِيَّةٍ . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : تینتیس ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) تینتالیس چھوٹی بڑی جنگوں میں حصہ لیا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔