مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16136
عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَغَزَوْتُ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ بِضْعًا وَأَرْبَعِينَ - أَوْ بِضْعًا وَثَلَاثِينَ - مِنْ بَيْنِ غَزْوَةٍ وَسَرِيَّةٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا طارق بن شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں چالیس سے زیادہ جنگوں میں حصہ لیا ہے ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) تیس سے زیادہ جنگوں میں حصہ لیا ہے اور جو بڑی لڑائیاں اور چھوٹی مہمات تھیں ۔