کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت تلب رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16107
عَنِ التَّلِبِّ : أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَغْفِرْ لِي ] فَقَالَ : " إِذَا أَذِنَ - أَوْ حَتَّى يُؤْذَنَ لَكَ - " . قَالَ : فَغَيَّرَ مَا شَاءَ اللَّهُ ، ثُمَّ دَعَاهُ فَمَسَحَ يَدَهُ عَلَى وَجْهِهِ ، وَقَالَ : " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلتَّلِبِّ وَارْحَمْهُ " - ثَلَاثًا - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَمِلْقَامُ بْنُ التَّلِبِّ رَوَى عَنْهُ اثْنَانِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا تلب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ میرے لئے دعائے مغفرت کیجئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اُس وقت کروں گا جب اجازت دی جائے گی ۔ راوی کہتے ہیں پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلایا اور اپنا دست مبارک ان کے چہرے پر پھیرا اور یہ دعا کی : اے اللہ ! تلب کی مغفرت کر دے اور اس پر رحم کر ! یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، ملقام بن تلب نامی راوی سے دو افراد نے روایات نقل کی ہیں ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، ملقام بن تلب نامی راوی سے دو افراد نے روایات نقل کی ہیں ، اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔