کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت حرملہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16108
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ : أَنَّ رَجُلًا - يُقَالُ لَهُ : حَرْمَلَةُ - أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، الْإِيمَانُ هَهُنَا - وَأَشَارَ إِلَى لِسَانِهِ - وَالنِّفَاقُ هَهُنَا - وَأَشَارَ إِلَى قَلْبِهِ - وَلَا أَذْكُرُ اللَّهَ إِلَّا قَلِيلًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ اجْعَلْ لَهُ لِسَانًا ذَاكِرًا ، وَقَلْبًا شَاكِرًا ، وَارْزُقْهُ حُبِّي وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّنِي ، وَصَيِّرْ أَمْرَهُ إِلَى خَيْرٍ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص جس کا نام حرملہ تھا ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ایمان یہاں ہے ، اس نے اپنی زبان کی طرف اشارہ کیا ، اور منافقت یہاں ہے ، اُس نے اپنے دل کی طرف اشارہ کیا ، اور میں اللہ کا ذکر صرف تھوڑا سا کرتا ہوں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! اس کی زبان کو ذکر کرنے والا ، دل کو شکر کرنے والا بنا دے ، اور اسے میری محبت اور اس شخص کی محبت نصیب کر دے ، جو مجھ سے محبت رکھتا ہو اور اس کے معاملے کو بھلائی کی طرف لے جا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16108
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف