کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16106
عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو السَّهْمِيِّ : أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ عَلَى نَاقَتِهِ الْعَضْبَاءِ - وَكَانَ الْحَارِثُ رَجُلًا جَسِيمًا - فَنَزَلَ إِلَيْهِ ، فَدَنَا مِنْهُ حَتَّى حَاذَى وَجْهَهُ بِرُكْبَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَهْوَى نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ وَجْهَ الْحَارِثِ ، فَمَا زَالَتْ نَضِرَةٌ عَلَى وَجْهِ الْحَارِثِ حَتَّى هَلَكَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حارث بن عمرو سہمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حجۃ الوداع کے موقع پر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ اس وقت اپنی اونٹنی عضباء پر سوار تھے سیدنا حارث رضی اللہ عنہ خوبصورت وجیہ و شکیل شخص تھے وہ سواری سے اُتر کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو گئے ، یہاں تک کہ ان کا چہرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنے کے برابر آ رہا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جھکے اور آپ نے سیدنا حارث ضی اللہ عنہ کے چہرے پر ہاتھ پھیرا ، راوی کہتے ہیں : تو سیدنا حارث رضی اللہ عنہ کے انتقال تک اُن کے چہرے پر چمک برقرار رہی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16106
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3352)»