کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15771
عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ قَتَادَةَ بْنِ مِلْحَانَ حَيْثُ حَضَرَ ، فَمَرَّ الرَّجُلُ فِي أَقْصَى الدَّارِ قَالَ : فَأَبْصَرْتُهُ فِي وَجْهِ قَتَادَةَ . ¤ قَالَ : وَكُنْتُ إِذَا رَأَيْتُهُ كَأَنَّ عَلَى وَجْهِهِ الدِّهَانَ ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَسَحَ وَجْهَهُ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ابوالعلاء بن عمیر بیان کرتے ہیں : میں ، سیدنا قتادہ بن ملحان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا ، یہ اُس وقت کی بات ہے جب ان کا آخری وقت قریب آ چکا تھا ، تو گھر کے دور کے کونے میں سے ایک شخص گزرا ، تو مجھے اُس کی شبیہ سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ کے چہرے میں نظر آ گئی ۔ راوی بیان کرتے ہیں : جب میں انہیں دیکھتا تھا تو یوں محسوس ہوتا کہ جیسے اُن کے چہرے پر تیل لگا ہوا ہے ( یعنی وہ انتہائی صاف ستھرا ہوتا تھا ) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے چہرے پر ہاتھ پھیرا تھا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔