کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْحَارِثِ بْنِ رِبْعِيٍّ : أَنَّهُ حَرَسَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ بَدْرٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ احْفَظْ أَبَا قَتَادَةَ كَمَا حَفِظَ نَبِيَّكَ هَذِهِ اللَّيْلَةَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کی رات انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہریداری کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! تو ابوقتادہ کی اُسی طرح حفاظت فرما ! جس طرح اُس نے گزشتہ رات تیرے نبی کی حفاظت کی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15769
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1194)»
وَبِسَنَدِهِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ قَالَ : أَغَارَ الْمُشْرِكُونَ عَلَى لَقَاحِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَكِبْتُ فَأَدْرَكْتُهُمْ ، فَظَفَرْتُ بِهِمْ وَقَتَلْتُ مَسْعَدَةَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ رَآنِي : " أَفْلَحَ الْوَجْهُ ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ " . - ثَلَاثًا - وَنَفَّلَنِي سَلْبَ مَسْعَدَةَ . ¤
محمد محی الدین
اسی سند کے ساتھ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کا یہ بیان منقول ہے : وہ فرماتے ہیں : مشرکین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنیوں پر حملہ کر کے انہیں لوٹ لیا ، میں سوار ہوا اور ان تک پہنچ گیا ، مجھے ان پر کامیابی حاصل ہوئی اور میں نے مسعدہ کو قتل کر دیا ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ کیا تو ارشاد فرمایا : یہ کامیاب چہرہ ہے ، اے اللہ ! تو اس کی مغفرت کر دے ، یہ کلمات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائے اور پھر آپ نے مسعدہ کا سامان مجھے انعام کے طور پر دے دیا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15770
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1195)»