مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَبِي قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوقتادہ انصاری رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15769
عَنْ أَبِي قَتَادَةَ الْحَارِثِ بْنِ رِبْعِيٍّ : أَنَّهُ حَرَسَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ بَدْرٍ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اللَّهُمَّ احْفَظْ أَبَا قَتَادَةَ كَمَا حَفِظَ نَبِيَّكَ هَذِهِ اللَّيْلَةَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوقتادہ حارث بن ربعی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کی رات انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پہریداری کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے اللہ ! تو ابوقتادہ کی اُسی طرح حفاظت فرما ! جس طرح اُس نے گزشتہ رات تیرے نبی کی حفاظت کی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔