کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے بھائیوں کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15537
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصُفُّ عَبْدَ اللَّهِ ، وَعُبَيْدَ اللَّهِ ، وَكَثِيرًا بَنِي الْعَبَّاسِ ، وَيَقُولُ : " مَنْ سَبَقَ إِلَيَّ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا " . فَيَسْتَبِقُونَ إِلَيْهِ فَيَقَعُونَ عَلَى ظَهْرِهِ وَصَدْرِهِ ، فَيَلْتَزِمُهُمْ وَيُقَبِّلُهُمْ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
عبداللہ بن حارث بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہما کے صاحبزادوں ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سیدنا عبیداللہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا کثیر رضی اللہ عنہ کو صف میں کھڑا کرتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے : جو مجھ تک پہلے پہنچے گا ، اُسے یہ یہ ملے گا ، تو وہ بچے دوڑتے ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف جاتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت اور سینے پر گر جاتے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اپنے ساتھ لپٹا لیتے تھے اور انھیں چومتے تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔