کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15405
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : أُمُّ أَيْمَنَ أُمُّ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، مَوْلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ لِأُخْتِ خَدِيجَةَ فَوَهَبَتْهَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْكَحَهَا زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ ، وَيُقَالُ : اسْمُهَا بَرَكَةُ . ¤
محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا جو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز ہیں ، یہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہ کی بہن کی کنیز تھیں اس خاتون نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے کروا دی تھی ایک قول کے مطابق ان کا اصل نام برکہ ہے ۔
حدیث نمبر: 15406
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُمُّ أَيْمَنَ هِيَ : أُمُّ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کی والدہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 15407
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ ، وَكَانَتْ مِمَّنْ بَايَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَشْكَابٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
طارق بن شہاب نے سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست اقدس پر اسلام قبول کرنے والی خواتین میں سے ایک ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسین بن اشکاب ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسین بن اشکاب ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 15408
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ : كَانَتْ أُمُّ أَيْمَنَ أُمُّ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ مِنَ الْحَبَشَةِ ، وَكَانَتْ وَصِيفَةً لِعَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، وَكَانَتْ تَحْضُنُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ صَغِيرٌ ، فَأَعْتَقَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَنْكَحَهَا زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ ، وَتُوُفِّيَتْ بَعْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِخَمْسَةِ أَشْهُرٍ [هَكَذَا قَالَ الزُّهْرِيُّ ، وَرَوَى فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَنَّهَا عَاشَتْ بَعْدَ وَفَاةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ابن شہاب بیان کرتے ہیں : سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا ، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کی والدہ ہیں ان کا تعلق حبشہ سے ہے ، یہ جناب عبدالمطلب کی کنیز تھیں اور انہوں نے کمسنی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پرورش کی ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آزاد کر دیا تھا ، پھر آپ نے سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کی شادی کروا دی تھی ان کا وصال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے پانچ ماہ بعد ہوا تھا ۔ زہری نے اسی طرح بیان کیا ہے ، اور اس بارے میں ایک روایت یہ منقول ہے کہ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے انتقال کے بعد بھی زندہ رہی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 15409
وَعَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ قَالَ : قَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ يَوْمَ قُتِلَ عَنِ الْيَوْمَ وَهَى الْإِسْلَامُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
طارق بن شہاب بیان کرتے ہیں : سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے دن یہ ارشاد فرمایا : آج اسلام کمزور ہو گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبدالله بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبدالله بن محمد بن سعید بن ابومریم کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔