مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أُمِّ أَيْمَنَ أُمِّ أُسَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15405
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : أُمُّ أَيْمَنَ أُمُّ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، مَوْلَاةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ لِأُخْتِ خَدِيجَةَ فَوَهَبَتْهَا لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَنْكَحَهَا زَيْدَ بْنَ حَارِثَةَ ، وَيُقَالُ : اسْمُهَا بَرَكَةُ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا جو سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز ہیں ، یہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہ کی بہن کی کنیز تھیں اس خاتون نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کر دیا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شادی سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے کروا دی تھی ایک قول کے مطابق ان کا اصل نام برکہ ہے ۔