کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مناقب کے بارے میں جو کچھ منقول ہے ان کے نسب کا بیان
حدیث نمبر: 14489
قَالَ مُصْعَبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيُّ : عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرٍ . يُكَنَّى : أَبَا عَمْرٍو ، وَيُقَالُ : أَبَا عَبْدِ اللَّهِ . وَأُمُّ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ [ أَرْوَى بِنْتُ كُرَيْزِ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ عَبْدِ شَمْسٍ ، وَأُمُّ أَرْوَى ] : أُمُّ حَكِيمٍ الْبَيْضَاءُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . وَأُمُّ أُمِّ حَكِيمٍ [ فَاطِمَةُ ] : بِنْتُ عَمْرِو بْنِ عَائِذِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ مَخْزُومٍ ، وَهِيَ جَدَّةُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ مِنْ أَبِيهِ ]. ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
مصعب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں : سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ( کا نسب یہ ہے : ) سیدنا عثمان بن عفان بن ابوالعاص بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر ۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوعمرو تھی اور ایک قول کے مطابق ابوعبداللہ تھی ۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی والدہ ارویٰ بنت کریز بن ربیعہ بن حبیب بن عبدشمس ہے ، ارویٰ کی والدہ کا نام ام حکیم بیضاء بنت عبدالمطلب تھا ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی ہیں ، اور ام حکیم کی والدہ کا نام فاطمہ بنت عمرو بن عائذ بن عمران بن مخزوم ہے ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والد کی طرف سے دادی بنتی ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 14489
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (90)»