حدیث نمبر: 14392
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : تَذَاكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ مِيلَادَهُمَا عِنْدِي ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْبَرَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ، [ وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ] لِسَنَتَيْنِ وَنِصْفٍ الَّتِي عَاشَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ أَنَّهُ تُوُفِّيَ ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ میرے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی پیدائش کا تذکرہ کر رہے تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زیادہ تھی ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو اس وقت آپ کی عمر شریف تریسٹھ برس تھی جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو وہ بھی تریسٹھ سال کے تھے اور وہ یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اڑھائی برس زندہ رہے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ” صحیح “ میں اس میں سے صرف یہ حصہ مذکور ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال تریسٹھ سال کی عمر میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 14393
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ خَمْسٍ وَسِتِّينَ ، وَأَبُو بَكْرٍ بِمَنْزِلَتِهِ . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ قَوْلِهِ : وَأَبُو بَكْرٍ بِمَنْزِلَتِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال پینسٹھ سال کی عمر میں ہوا تھا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عمر بھی اتنی ہی تھی ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عمر بھی اتنی ہی تھی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی عمر بھی اتنی ہی تھی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 14394
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ : تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ، وَدُفِنَ لَيْلًا ، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُمَرُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں : جب سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو ان کی عمر تریسٹھ سال تھی ، انہیں رات کے وقت دفن کیا گیا ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 14395
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ لَيْلَةَ الثُّلَاثَاءِ ، وَدُفِنَ لَيْلًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال منگل کی رات ہوا تھا اور انہیں رات کے وقت دفن کر دیا گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 14396
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عِمْرَانَ قَالَ : سَمِعْتُ جَدِّي يَقُولُ : تُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ وَبِهِ طَرَفٌ مِنَ السُّلِّ ، وَوُلِّيَ سَنَتَيْنِ وَنِصْفًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ہیثم بن عمران بیان کرتے ہیں : میں نے اپنے دادا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : ” سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا جب انتقال ہوا تھا ، تو انہیں کسی حد تک ’ سل ، کی بیماری کی شکایت تھی ، وہ اڑھائی سال تک خلیفہ رہے تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 14397
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ : اسْتُخْلِفَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْيَوْمِ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتُوُفِّيَ فِي جُمَادَى الْآخِرَةِ سَنَةَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو اسی دن خلیفہ منتخب کر لیا گیا ، جس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تھا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی ان کا انتقال جمادی الاول کے مہینے میں تیرہ ہجری میں ہوا تھا ۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔