مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ وَفَاةِ أَبِي بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی وفات کا تذکرہ
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : تَذَاكَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ مِيلَادَهُمَا عِنْدِي ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْبَرَ مِنْ أَبِي بَكْرٍ ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ، [ وَتُوُفِّيَ أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ ] لِسَنَتَيْنِ وَنِصْفٍ الَّتِي عَاشَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي أَبَا بَكْرٍ . ¤ قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ أَنَّهُ تُوُفِّيَ ، وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ فَقَطْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : ایک مرتبہ میرے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنی پیدائش کا تذکرہ کر رہے تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے زیادہ تھی ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تو اس وقت آپ کی عمر شریف تریسٹھ برس تھی جب سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تو وہ بھی تریسٹھ سال کے تھے اور وہ یعنی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اڑھائی برس زندہ رہے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ” صحیح “ میں اس میں سے صرف یہ حصہ مذکور ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال تریسٹھ سال کی عمر میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔