کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: نبی اکرم ﷺ کی بہادری کا بیان
حدیث نمبر: 14176
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ بَدْرٍ وَنَحْنُ نَلُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ أَقْرَبُنَا إِلَى الْعَدُوِّ ، وَكَانَ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ بَأْسًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَلَفْظُهُ عَنْ عَلِيٍّ : أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مَوْقِفِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ ، فَقَالَ : كَانَ أَشَدُّنَا يَوْمَ بَدْرٍ مَنْ حَاذَى بِرُكْبَتِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ غزوہ بدر کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ لے رہے تھے ، اور آپ دشمن کے سب سے زیادہ قریب تھے ، اور آپ اُس دن سب سے زیادہ خطرناک صورتحال میں تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور ان کے الفاظ یہ ہیں : ” سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات مذکور ہے : ان سے غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھڑے ہونے کی جگہ کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو انہوں نے بتایا : کہ غزوہ بدر کے دن ، ہم میں سب سے زیادہ مضبوط ( یا مشکل کا شکار ) وہ شخص تھا ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14176
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14177
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فُضِّلْتُ عَلَى النَّاسِ بِأَرْبَعٍ : بِالسَّخَاءِ ، وَالشَّجَاعَةِ " . فَذَكَرَ الْحَدِيثَ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي النِّكَاحِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے دوسرے لوگوں پر چار حوالوں سے فضیلت عطا کی گئی ہے ، سخاوت ، بہادری ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، جو اس سے پہلے کتاب النکاح میں گزر چکی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب علامات النبوة / حدیث: 14177
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔