مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب علامات النبوة— نبوت کی علامات کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي شَجَاعَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . باب: نبی اکرم ﷺ کی بہادری کا بیان
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ بَدْرٍ وَنَحْنُ نَلُوذُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ أَقْرَبُنَا إِلَى الْعَدُوِّ ، وَكَانَ مِنْ أَشَدِّ النَّاسِ يَوْمَئِذٍ بَأْسًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَلَفْظُهُ عَنْ عَلِيٍّ : أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مَوْقِفِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ بَدْرٍ ، فَقَالَ : كَانَ أَشَدُّنَا يَوْمَ بَدْرٍ مَنْ حَاذَى بِرُكْبَتِهِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ غزوہ بدر کے موقع پر ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پناہ لے رہے تھے ، اور آپ دشمن کے سب سے زیادہ قریب تھے ، اور آپ اُس دن سب سے زیادہ خطرناک صورتحال میں تھے ۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور ان کے الفاظ یہ ہیں : ” سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات مذکور ہے : ان سے غزوہ بدر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کھڑے ہونے کی جگہ کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو انہوں نے بتایا : کہ غزوہ بدر کے دن ، ہم میں سب سے زیادہ مضبوط ( یا مشکل کا شکار ) وہ شخص تھا ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ۔