حدیث نمبر: 13279
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُبْشِيٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَطَعَ سِدْرَةً مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ ، صَوَّبَ اللَّهُ رَأْسَهُ فِي النَّارِ " . قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ قَوْلِهِ : " مِنْ سِدْرِ الْحَرَمِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . وَقَدْ تَقَدَّمَتْ بَقِيَّةُ أَحَادِيثِ هَذَا الْبَابِ فِي الْبَيْعِ بَعْدَ بَابِ اتِّخَاذِ الشَّجَرِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالله بن حبشی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص حرم کے بیری کے درختوں میں سے کوئی درخت کاٹ دیتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس کو سر کے بل جہنم میں ڈال دے گا ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کئے ہیں : ” حرم کے بیری کے درختوں میں سے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔ اس نوعیت کی کچھ احادیث خرید و فروخت سے متعلق باب میں گزر چکی ہیں جو درخت لگانے سے متعلق باب میں ہیں ۔