کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: چوہا ( چراغ کی ) بتی کھینچ لیتا ہے ، اور گھر والوں کو جلا دیتا ہے
حدیث نمبر: 13254
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - وَذَكَرَ حَدِيثًا فِيمَا يَقْتُلُهُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ - فَقِيلَ لَهُ : وَمَا شَأْنُ الْفَأْرَةِ ؟ قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَيْقَظَ وَقَدْ أَخَذَتِ الْفَتِيلَةَ وَصَعَدَتْ بِهَا إِلَى السَّقْفِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ وَهُوَ لَيِّنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان کے حوالے سے راوی نے ایک حدیث ذکر کی کہ احرام والا شخص کون سے جانوروں کو مار سکتا ہے ۔ اس میں یہ بات مذکور ہے کہ چوہے کا کیا معاملہ ہے ، تو انہوں نے فرمایا : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بیدار ہوئے ، تو چوہے نے چراغ کی بتی پکڑ لی ہوئی تھی اور وہ اسے لے کے چھت کی طرف چڑھنے لگا تھا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ کمزور ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن ابوزیاد ہے اور وہ کمزور ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔